حیدرآباد۔7۔فروری (اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس ‘وائی ایس آر کانگریس اور ٹی آر ایس میں
خفیہ مفاہمت ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا
کہ ان سیاسی جماعتوں کا حال
آنکھ بند کرتے ہوئے بلی کے دودھ پینے کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس
جگن نے کانگریس اور ٹی آر ایس کے ارکان کو کامیاب بنا نے کے لئے ہی راجیہ
سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔